Time 22 فروری ، 2022
پاکستان

سندھ میں 500 افراد پر مشتمل انڈور تقریبات کی اجازت دیدی گئی

 محکمہ داخلہ سندھ نےکورونا ایس او پیز سے متعلق نئے احکامات جاری کردیے۔

 محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں 500 افراد پر مشتمل انڈور تقریبات کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم ان تمام افرادکا ویکسینیٹڈ ہونا ضروری ہے، اس کے علاوہ  آؤٹ ڈور تقریبات میں مکمل ویکسینیٹڈ افرادکو شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق  ریسٹورنٹ اور ہوٹلوں میں انڈور اور آؤٹ ڈورکھانےکی اجازت دی گئی ہے، جم، سنیما، مزار، پارک اور اسپورٹس کلب مکمل کھولنےکی اجازت دے دی گئی ہے۔

سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ میں ویکسین شدہ 80 فیصد مسافروں کو سواری کی اجازت دی ہے، 28 فروری تک پبلک ٹرانسپورٹ میں کھانہ دینے پر پابندی لگائی گئی ہے۔

صوبے میں تعلیمی ادارے کورونا ایس او پیز کے تحت  مکمل کھولنےکی اجازت دی گئی ہے، کاروباری مراکز پر وقت کی پابندی ختم کردی گئی ہے، ایس او پیز پر عمل یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، دفاتر میں ویکسین شدہ ملازمین کو 100 فیصد حاضری کی اجازت دے دی گئی ہے۔

مزید خبریں :