Time 01 مارچ ، 2022
پاکستان

یورپی یونین سمیت مختلف ممالک کا پاکستان پہ یوکرین پر روسی حملےکی مذمت کرنے پر زور

یورپی یونین، برطانیہ، جاپان، ناروے، آسٹریلیا، ترکی اور کینیڈا سمیت مختلف ممالک نے پاکستان پریوکرین پر روسی حملےکی مذمت کرنے پر زور  دیا ہے۔

یوکرین پر روس کے حملےکا آج چھٹا روز ہے اور صورتحال تیزی سے بگڑتی نظر آرہی ہے۔

پاکستان پر برطانیہ، جاپان، ناروے، آسٹریلیا، ترکی، ڈنمارک اورکینیڈا سمیت یورپی یونین نے زور دیا ہےکہ پاکستان یوکرین پر روسی حملےکی مذمت کرے۔

سوشل میڈیا پر پاکستان میں ڈنمارک کی سفیر نےکہا کہ پاکستان روسی اقدام کی مذمت کرے اور یو این چارٹر اور عالمی قوانین کی پاسداری کی حمایت میں دیگر ممالک کا ساتھ دے۔


مزید خبریں :