پشاور دھماکے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی، دہشتگردوں کو گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے

پشاور میں دو روز قبل نماز جمعہ کے دوران جامعہ مسجد میں ہونے والے خودکش حملے کی ایک اور  ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔

پشاور کے قصہ خوانی بازار کی جامعہ مسجد میں ہونے والے دھماکے کی سامنے آنے والی نئی ویڈیو دھماکے سے کچھ دیر قبل کی ایک کی ہے۔

ویڈیو میں تینوں دہشت گردوں کو گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے، آپس میں گفتگو کے بعد تینوں دہشت گرد کوہاٹی چوک کی طرف روانہ ہوئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی پشاور دھماکے کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں خود کش حملہ آور کو ساتھیوں سمیت رکشے میں آتے دیکھا گیا تھا۔

پشاور کی جامعہ مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 62 افراد شہید اور 200 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔

اس حوالے سے سی سی پی او پشاور کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے کچھ سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا ہے اور خودکش حملہ آور کی شناخت بھی ہو گئی ہے۔

مزید خبریں :