16 مارچ ، 2022
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو دیے گئے گراؤنڈ پر پارکنگ و دیگر سرگرمیوں کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
سندھ ہائی کورٹ نے عدالت نے سابق قومی کپتان سرفراز احمد کی درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا۔
عدالت نے حکم جاری کیا کہ سرفراز اکیڈمی کے کھیل کے میدان میں تاحکم ثانی کوئی مداخلت نہ کی جائے، اکیڈمی کے عملے کی آمدورفت میں بھی رکاوٹ نہ ڈالی جائیں۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضٰی وہاب نے انٹرویو میں اکیڈمی کو قبضےکی جگہ پر قرار دیا تھا۔
سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ کے اطراف نصب گِرل توڑ دی گئی ہیں، ماحول متاثر ہو رہا ہے۔
درخواست میں حکومت سندھ،کےایم سی،کےڈی اے، ڈی سی سینٹرل و دیگر کو فریق بنایا گیا۔
خیال رہے کہ 2017 میں میئرکراچی نے ایس ٹی سیون پر سرفراز اکیڈمی کو سرگرمیوں کی اجازت دی تھی اور نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ گراؤنڈ پر کھیلوں کے علاوہ کوئی اور سرگرمی نہیں ہوگ۔
2020 میں پلاٹ کے ایک حصے پر گورنمنٹ گرلز کالج قائم کردیاگیا ہے اور ڈائریکٹر کالجز کی جانب سے گراؤنڈ میں گاڑیوں کی پارکنگ شروع کردی گئی ہے۔