Time 17 مارچ ، 2022
پاکستان

عثمان بزدار کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جلد لائے جانےکا امکان

وفاق کے ساتھ پنجاب میں بھی عدم اعتماد کی تیاریاں جار ی ہیں اور اپوزیشن اس حوالے سے متحرک ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہناہےکہ  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کےخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جلد لانےکا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق  متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں نے  پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ سے رابطہ کیا ہے، تحریک عدم اعتماد کا طریقہ کار جاننےکے لیےمعلومات لی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز ماڈل ٹاؤن لاہور میں جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے ترین گروپ کے اراکین سے  سیاسی مستقبل  پر گفتگو کی تھی۔

ذرائع کے مطابق ترین گروپ کے اراکین کا کہنا تھا کہ وہ ذہنی طور پر حکومت سے علیحدگی کے لیے تیار ہیں، ہمیں آئندہ انتخابات میں ٹکٹوں کی یقین دہانی کرائی جائے، جہانگیر ترین جوفیصلہ کریں گے منظور ہوگا، مائنس بزدار میں ہم آپ کے ساتھ ہیں، تعاون طویل ہونا چاہیے۔

ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق ترین گروپ کے اراکین نے پنجاب کے معاملات پر مایوسی کا اظہارکیا اور عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے پر اتفاق کیا۔

مزید خبریں :