Time 17 مارچ ، 2022
دلچسپ و عجیب

پیانو کی دھن پر کتے کے گانا گانے کی ویڈیو وائرل

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کتا دو ٹانگوں پر کھڑا ہو کرپنجوں کی مدد سے گھر میں موجود پیانو بجا رہا ہے— فوٹو : اسکرین گریب
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کتا دو ٹانگوں پر کھڑا ہو کرپنجوں کی مدد سے گھر میں موجود پیانو بجا رہا ہے— فوٹو : اسکرین گریب

انسٹاگرم پر جوش میک کے نامی شخص نے ذاتی اکاؤنٹ پر اپنے پالتو کتے کی دلچسپ ویڈیو شیئر کردی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کتا دو ٹانگوں پر کھڑا ہو کرپنجوں کی مدد سے گھر میں موجود پیانو بجا رہا ہے۔

ویڈیو شیئر کرنے والا شخص جوش موسیقار بھی ہے، اس نے اپنے انسٹاگرام پر ویڈیو کیپشن میں لکھا ‘میرے کتے کو گانا گانا اور پیانو  بجانا بہت پسند ہے۔’

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی پیانو پر میوزک بجتا ہے کتا فوری دھن کے ساتھ آواز نکالنا شروع کردیتا ہے۔

یہ منظر اتنا دلچسپ تھا کہ ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہونے لگی اور 50 ہزار سے بھی زیادہ لائکس آ گئے۔

کتے کی اس ادا سے سوشل میڈیا صارفین خوب لطف اندوز ہوئے اور کتے سے محبت کرنے والوں نے دلچسپ تاثرات کا بھی اظہار کیا۔

ایک صارف نے تو یہاں تک کہہ ڈالا کہ میں اس بہترین فنکار کے کنسرٹ کیلئے پیشگی ایک سال کے ٹکٹ خریدنے کیلئے تیار ہوں۔

ایک اور صارف نے کتے کی ویڈیو کو سال کی بہترین پرفارمنس قرار دے دیا۔

مزید خبریں :