دنیا
Time 22 مارچ ، 2022

سعودی عرب نےکورونا سے متعلق تمام سفری پابندیاں ختم کردیں

سعودی عرب نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں پر عائد کورونا سے متعلق تمام پابندیاں ختم کردی ہیں۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب آنے کے لیےکورونا کے خلاف ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ جمع کروانے کی شرط ختم کردی گئی ہے، سعودی عرب آنے کے بعد یا  آنے سے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ  سعودی عرب آنےکے بعد  یا  آنے سے پہلے ضروری قرنطینہ کی شرط بھی باقی نہیں رہی۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق پابندیوں کے خاتمے کا فیصلہ مثبت کیسز کی شرح میں کمی کے بعد کیا گیا ہے۔


مزید خبریں :