Time 28 مارچ ، 2022
کھیل

عثمان بزدار سے استعفیٰ لیے جانے کے بعد وسیم اکرم کی ٹوئٹ

وزیراعظم عمران خان نے جب عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنایا تو انہوں نے انہیں اپنا وسیم اکرم پلس قرار دیا تھا— فوٹو: فائل
وزیراعظم عمران خان نے جب عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنایا تو انہوں نے انہیں اپنا وسیم اکرم پلس قرار دیا تھا— فوٹو: فائل

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پر حمایت کے بدلے ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ نامزد کردیا۔

وزیراعظم عمران خان اور ق لیگ کے وفد کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے چوہدری پرویز الٰہی سے کہا کہ میں نےعثمان بزدار سے استعفیٰ لے لیا ہے، میں آپ کو اپنی پارٹی کی طرف سے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کرتا ہوں، میں آپ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

یہ خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وسیم اکرم ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس پرخود وسیم اکرم نے بھی حیران کا اظہار کیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں وسیم اکرم نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم میں کیوں ٹرینڈ کر رہاں ہوں لیکن چلیں میرا ٹوئٹ بھی اس میں شامل کرلیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جب عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنایا تو انہوں نے انہیں اپنا وسیم اکرم پلس قرار دیا تھا اور اس کے بعد مختلف موقعوں پر بھی وزیراعظم عثمان بزدار کو اپنا وسیم اکرم پلس قرار دیتے رہے ہیں اور آج جب انہوں نے ان سے استعفیٰ لیا تو سوشل میڈیا پر وسیم اکرم کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈز میں آگیا۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے میمز بھی گردش کر رہی ہیں جن میں سے چند یہ ہیں۔




مزید خبریں :