Time 18 اپریل ، 2022
پاکستان

اسمبلی میں تشدد: پرویز الٰہی نے مقدمے کیلئے عدالت میں درخواست دیدی

پرویز الٰہی نے سیشن کورٹ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دی جو حمزہ شہباز اور آئی جی پنجاب، ایس ایس پی اور دیگر کے خلاف دائر کی گئی ہے/ فوٹو سوشل میڈیا
پرویز الٰہی نے سیشن کورٹ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دی جو حمزہ شہباز اور آئی جی پنجاب، ایس ایس پی اور دیگر کے خلاف دائر کی گئی ہے/ فوٹو سوشل میڈیا

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے خود پر تشدد  کے مقدمے کے اندراج کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

پرویز الٰہی نے سیشن کورٹ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دی جو حمزہ شہباز اور آئی جی پنجاب، ایس  ایس  پی اور  دیگر کے خلاف دائر کی گئی ہے۔

اس  کے علاوہ اندراج مقدمہ کی درخواست میں لیگی ایم پی ایز اور 200 نامعلوم افراد کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

پرویز الٰہی کی جانب سے وکیل عامر سعید راں نےدرخواست دائرکی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ ہم نے متعلقہ تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائرکی لیکن پولیس ہماری درخواست پر کارروائی کرنے سے گریزکر رہی ہے لہٰذا عدالت پولیس کو اندراج مقدمہ کا حکم جاری کرے۔

سیشن عدالت نے پرویز الٰہی  کی درخواست  پر ایس ایچ او تھانہ قلعہ گجر سنگھ سے 25 اپریل کو رپورٹ طلب کر لی۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے دوران چوہدری پرویز الہٰی بھی نرغے میں آگئے اور تشدد سے زخمی ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :