Time 25 اپریل ، 2022
پاکستان

نئی حکومت کیلئے حج انتظامات کرنا چیلنج

حج 2022 میں صرف ڈھائی ماہ رہ گئے لیکن ابھی تک وزارت مذہبی امور حج پالیسی کا ڈرافٹ تیار نہیں کرسکی/ فائل فوٹو
حج 2022 میں صرف ڈھائی ماہ رہ گئے لیکن ابھی تک وزارت مذہبی امور حج پالیسی کا ڈرافٹ تیار نہیں کرسکی/ فائل فوٹو

اسلام آ باد: نئی حکومت کے لیے حج 2022 کے انتظامات کرنا ایک چیلنج بن گیا۔

حج 2022 میں صرف ڈھائی ماہ رہ گئے لیکن ابھی تک وزارت مذہبی امور حج پالیسی کا ڈرافٹ تیار نہیں کرسکی، اخراجات کا تعین بھی نہ ہوسکا جب کہ کوٹہ تقسیم کافار مو لا بھی طے نہیں کیا جاسکا ۔

حج پالیسی کو حتمی شکل نہ دیے جانے کی وجہ سے عازمین حج میں تشویش اور اضطراب پا یا جا تا ہے۔

سعودی عرب کی حکومت نے حج پالیسی کا اعلان کر دیا ہے اور اعلان کے مطابق  سعودی عرب نے پوری دنیا کے لیے 10لاکھ کا حج کوٹہ مقرر کیا ہے جس میں سے پاکستان کو 81132 افراد کا حج کوٹہ دیا گیا ہے۔

حج 9جولائی کو متوقع ہے  اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ابھی تک حج فا رمولیشن کمیٹی نے حج پالیسی کے ڈرافٹ کی منظوری نہیں دی جس کی حتمی منظوری کابینہ دیتی ہے، حج اخراجات کا تعین بھی نہیں کیا گیا جب  کہ ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا گیا کہ حج سرکاری اسکیم کے تحت ہوگا یا پرائیویٹ اسکیم کے تحت یا کوٹہ دونوں میں تقسیم ہوگا۔


مزید خبریں :