28 اپریل ، 2022
جامعہ کراچی خودکش دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق خودکش بمبارخاتون جس رکشےمیں جامعہ کراچی آئی تھی اس کا پتا لگا لیا گیا جبکہ رکشہ ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے جس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے خاتون نے رکشہ میں عام شہری بن کر سوار ہوئی جبکہ رکشہ ڈرائیور سے ہونے والی ابتدائی تفتیش کو کراس چیک کیا جارہا ہے اور مشکوک نمبرز کی فہرست بنا کر تحقیقات کی جارہی ہے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق خاتون کے شوہر اور بچوں کی تلاش بھی جاری ہے۔
خیال رہے کہ منگل کے روز جامعہ کراچی کے اندر ایک خاتون نے خود کش دھماکےکے ذریعے چینی باشندوں کی وین کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔