30 اپریل ، 2022
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے انتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی قائم کر دی ۔
راجہ پرویز اشرف کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی کے لیےنام دینے کے لیے سابق وزیر اعظم عمران خان کو بھی خط لکھ دیا گیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی کمیٹی کے نام کے لیے رہنماؤں کو خطوط لکھ کر 7 روز میں ارکان کے نام مانگ لیے ہیں۔
یاد رہے کہ موجودہ حکومت میں شامل اتحادیوں نے حکومت میں آنے سے قبل اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ جو بھی نئی حکومت آئے گی وہ انتخابی اصلاحات کے بعد نئے الیکشن کا اعلان کرے گی۔