Time 23 مئی ، 2022
پاکستان

اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر دوبارہ آگ بھڑک اٹھی

آگ اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کی مارگلہ ہلز کی پٹی پر لگی ہے جس پر قابو پانےکے لیے 40 فائر فائٹرز مصروف ہیں: ریسکیو حکام/ فائل فوٹو
آگ اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کی مارگلہ ہلز کی پٹی پر لگی ہے جس پر قابو پانےکے لیے 40 فائر فائٹرز مصروف ہیں: ریسکیو حکام/ فائل فوٹو

اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر دوبارہ آگ بھڑک اُٹھی جس پر قابو پانے کے لیے سی ڈی اے اور وائلڈ لائف مینجمنٹ کے عملے کی کوششیں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مارگلہ پہاڑیوں پر گولڑہ رینج میں آگ لگی ہے جس نے کافی حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔

سی ڈی اے ترجمان کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم آگ پر ایک جانب سے قابو پا لیاگیا ہے اور دوسری جانب بھی آگ بھجانے کی کوششیں جاری ہیں ۔

 وائلڈ لائف مینجمنٹ کے مطابق آگ اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کی مارگلہ ہلز کی پٹی پر لگی ہے  جس پر قابو پانےکے لیے 40 فائر فائٹرز مصروف  ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مارگلہ کی پہاڑیوں پر آتشزدگی  کی ویڈیو سامنے آئی تھی اور اس موقع پر ڈولی نامی ٹک ٹاکر ویڈیو بنارہی تھی، معاملہ  میڈیا پر آنے کے بعد ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :