15 جون ، 2022
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف سے متعلق گفتگو کی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ پرویز مشرف سے وہ رویہ نہیں اپنایا جائے گا جس کی کچھ لوگ توقع کرتے ہیں کہ ہمیں ان کو معاف نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے اپنی طبیعت اور سوچ کے مطابق بات کی اور ہماری ان سے توقع بھی یہی تھی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق صدر پرویز مشرف کی بیماری سے متعلق ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ میری پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی یا عناد نہیں، مشرف کی صحت کیلئے دعاگو ہوں، وہ واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے۔
اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا تھا کہ پرویز مشرف کی صحت بہت خراب ہے، لیڈرشپ کا مؤقف ہے کہ ان کو واپس آجانا چاہیے۔