احسن اقبال کے کم چائے پینے کے مشورے پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

ایک صارف نے بالی وڈ اداکارہ شہناز گل کی مشہور میم شیئر کی__فوٹو: سوشل میڈیا
ایک صارف نے بالی وڈ اداکارہ شہناز گل کی مشہور میم شیئر کی__فوٹو: سوشل میڈیا

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملک کی معاشی صورتحال کے پیشِ نظر عوام کو کم چائے پینے کا مشورہ دیا جو کہ سوشل میڈیا صارفین کو بالکل پسند نہ آیا اور لوگوں نے اس پر دل کھول کر تبصرے کیے۔

کچھ روز قبل احسن اقبال نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ʼقوم چائے کے ایک یا دو کپ کم کریں کیونکہ ہم جو چائے درآمد کرتے ہیں وہ بھی ادھار لے کر کرتے ہیں، اگر تیل مہنگا ہوتا ہے تو ہمیں اس کے استعمال کو کم کرنا ہوگا تاکہ ملک پر کم سے کم بوجھ پڑے‘۔

احسن اقبال کا یہ کہنا تھا کہ بس سوشل میڈیا پر ان کا ویڈیو کلپ وائرل ہوگیا اور پاکستانی عوام جو شاید چائے کے بغیر سانس بھی نہ لے سکتی ہو وہ بپھر گئی اور وفاقی وزیر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

صارفین کا ردعمل:

سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے طنزیہ انداز میں کہا کہ پہلے روٹی آدھی اور اب چائے بھی کم کردیں؟ چائے پر کوئی مذاق نہیں ہے۔

ایک صارف نے بالی وڈ اداکارہ شہناز گل کی مشہور میم شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ یہ تمام چائے کے شوقین افراد کا جواب ہے۔

ایک صارف نے انوکھے چائے کے کپ کی تصویر شیئر  کی اور لکھا کہ ’مارکیٹ میں یہ کپ آدھی قیمت میں دستیاب ہے، چائے بھی آدھی کپ اور قیمت بھی آدھی، کیا خیال ہے پاکستانیوں؟‘

ذیشان ادریس نامی صارف نے احسن اقبال کے پہناوے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو آپ نے امپورٹڈ ٹائی، لباس اور چشمہ پہن رکھا ہے، ان کے متعلق کیا خیال ہے؟

ایک صارف نے دُکھ بھرے انداز میں لکھا کہ ’یہ میرے حقوق کی خلاف ورزی ہے‘۔


مزید خبریں :