05 جولائی ، 2022
کراچی کی مقامی عدالت نے نمرہ کاظمی کے مبینہ اغوا کے کیس کو سی کلاس کرنے کا چالان منظور کرلیا۔
کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پولیس نے نمرہ کاظمی کے مبینہ اغوا کے کیس سے متعلق چالان جمع کرایا۔
پولیس چالان میں کہا گیا ہےکہ لڑکی نے اغوا ہونے کی تردید کردی تھی اور نمرہ کاظمی نے موقف اپنایا تھا کہ اسے کسی نے اغوا نہیں کیا اور اس نے اپنی پسند سے شادی کی۔
پولیس کا کہناہےکہ واقعے کا مقدمہ تھانہ سعود آباد میں درج کیا گیا تھا جس میں نمرہ کے شوہر نجیب شاہ رخ کو گرفتار کیا تھا لیکن عدالت نے نجیب کی ضمانت منظور کی تھی۔