18 جولائی ، 2022
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 5 مقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ عدالت میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں بتایا گیا کہ عمران خان کے خلاف تھانہ بہارہ کہو، تھانہ لوہی بھیر، تھانہ کورال اور تھانہ سہالہ میں مقدمات درج ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی سماعت کے سلسلے میں عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
بعد ازاں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔
عدالت نے 5،5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض عمران خان کی عبوری ضمانتیں منظور کیں۔