پاکستان
Time 22 جولائی ، 2022

دعا کے شوہر ظہیر نے اکاؤنٹس اور شناختی کارڈ کی بحالی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

ملزم ظہیر احمد اور شبیر کی جانب سے دائر درخواست کی فوری سماعت کی استدعا کی گئی تھی جسے عدالت نے منظور کرلیا/ فائل فوٹو
ملزم ظہیر احمد اور شبیر کی جانب سے دائر درخواست کی فوری سماعت کی استدعا کی گئی تھی جسے عدالت نے منظور کرلیا/ فائل فوٹو

کراچی: دعا زہرا کے شوہر ظہیر نے بینک اکاؤنٹس اور شناختی کارڈ کی بحالی کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

ملزم ظہیر احمد اور شبیر کی جانب سے دائر درخواست پر فوری سماعت کی استدعا کی گئی تھی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کچھ دیر میں درخواست پر سماعت کرے گا۔

ظہیر اور شبیر نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہےکہ وہ کراچی میں دعا زہرا کیس کے ٹرائل کا سامنا کررہے ہیں، دونوں کو پیشی کے دوران سکیورٹی خدشات لاحق ہیں،  محکمہ داخلہ سندھ،آئی جی اور دیگر کو دونوں درخواست گزاروں کو سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ ملزم ظہیر اور شبیر کے بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کا بھی حکم دیا جائے۔

دعا زہرا کی عدم بازیابی پر سندھ ہائیکورٹ نے ملزمان کے شناختی کارڈز اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد نادرا اور اسٹیٹ بینک نے عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے ان کے شناختی کارڈز اور اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے۔


مزید خبریں :