پاکستان
Time 25 جولائی ، 2022

دعا زہرا کو کراچی منتقل کردیا گیا

دعا زہرا کو یکم اگست کو متعلقہ ٹرائل کورٹ میں پیش کیا جائے گا__فوٹو: سوشل میڈیا
دعا زہرا کو یکم اگست کو متعلقہ ٹرائل کورٹ میں پیش کیا جائے گا__فوٹو: سوشل میڈیا

کراچی سے لاہور جاکر اپنی پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کو کراچی منتقل کردیا گیا۔

دعا زہرا کو عدالت کے حکم پر لاہور سے کراچی منتقل کیا گیا ہے جسے اب  چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رکھا گیا ہے، دعا کو یکم اگست کو متعلقہ ٹرائل کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مطابق  دعا زہرا کو فل پروف سکیورٹی اور حفاظتی انتظامات میں رکھا گیا ہے کسی کو بھی اس سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ 23 جولائی کو لاہورکی مقامی عدالت نے دعا زہراکو کراچی بھجوانے کا حکم  دیا تھا جس کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان احمد نے تحریری حکم جاری کیا۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ دعا زہرا کو جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی غربی کی عدالت میں پیش کیاجائے، دعا زہراکی جان کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات کیےجائیں۔

مزید خبریں :