بلوچستان: وزیراعظم کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین کو فوری معاوضے کا حکم

چیلنج بڑا ہے لیکن اس کا مل کر مقابلہ کریں گے، بحالی اور امداد کے لیے ین ایچ اے کی کوششیں لائق تحسین ہیں: وزیراعظم/ اسکرین گریب
چیلنج بڑا ہے لیکن اس کا مل کر مقابلہ کریں گے، بحالی اور امداد کے لیے ین ایچ اے کی کوششیں لائق تحسین ہیں: وزیراعظم/ اسکرین گریب

کوئٹہ: وزیر اعظم شہباز شریف بلوچستان میں سیلاب سے نقصانات اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کوئٹہ پہنچے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزرا بھی کوئٹہ پہنچے ہیں جہاں ائیرپورٹ پر چیف سیکرٹری نے انہیں سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی جس کے بعد وزیراعظم  وزیراعلیٰ کے ہمراہ قلعہ سیف اللہ گئے اور سیلاب سے متاثرہ علاقے خشنوب کا دورہ  کیا۔

صوبائی حکام نے وزیراعظم شہباز شریف کو علاقے میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور امدادی کاموں پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے سیلاب اور بارشوں کے دوران جاں بحق افرادکے ورثا کو معاوضے کی رقم 24 گھنٹے میں ادا کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا  کہ چیلنج بڑا ہے لیکن اس کا مل کر مقابلہ کریں گے، بحالی اور امداد کے لیے این ایچ اے کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کے نقصان کےساتھ انفرا اسٹرکچر بھی تباہ ہوا، علاقے میں میڈیکل کیمپ کا جال پھیلایا جائے، حکومت قومی جذبے سے بحالی اور آبادکاری کے لیے پرعزم ہیں، آخری گھر  جب تک آباد نہیں ہوتا چین سےنہیں بیٹھیں گے۔

مزید خبریں :