04 اگست ، 2022
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے خلاف دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔
علی وزیر کے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں درج مقدمے کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا اور عدالت کا کہنا ہے کہ علی وزیر کے خلاف اس کیس کا فیصلہ 19 اگست کو سنایا جائے گا ۔
عدالت نے علی وزیر کےخلاف بوٹ بیسن تھانے میں درج مقدمے میں درخواست ضمانت پر بھی فیصلہ محفوظ کرلیا ہے اور درخواست ضمانت پر فیصلہ 18 اگست کو سنایا جائے گا۔
خیال رہے کہ علی وزیر کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں چار مقدمات درج ہیں، ایم این اے علی وزیر کی تین مقدمات میں ضمانت منظور ہوچکی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایم این اے علی وزیر پر ملک مخالف اور اشتعال انگیز تقریر کا الزام ہے۔