دنیا
16 اگست ، 2022

روسی صدر کی جدید ترین ہتھیار اتحادی ممالک کو دینے کی پیشکش

ولادی میر پیوٹن / اے پی فوٹو
ولادی میر پیوٹن / اے پی فوٹو

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ ہم جدیدترین ہتھیار اپنے اتحادی ممالک کو فروخت کرنے اور فوجی ٹیکنالوجی کی تیاری میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس کے نئے ہتھیار دیگر ممالک کے مقابلے زیادہ بہتر ہیں۔

ماسکو میں اسلحے کی نمائش کے موقع پر روسی صدر نے کہا کہ ہمارے ہتھیار حریف ممالک کے ہتھیاروں سے بہت زیادہ بہتر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس کے لاطینی امریکا، ایشیا اور افریقا سے تعلقات مضبوط ہیں اور ہم اپنے شراکت داروں اور اتحادیوں کو جدید ترین ہتھیاروں کی پیشکش کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم چھوٹے ہتھیاروں سے لے کر لڑاکا طیارے، ڈرونز اور دیگر ہتھیار اتحادیوں کو فراہم کر سکتے ہیں اور ان ہتھیاروں کو حقیقی جنگی آپریشنز میں ایک سے زیادہ بار استعمال کیا جاسکے گا۔

روسی صدر نے کہا کہ ہم جدید ترین ہتھیاروں اور روبوٹیکس کی بات کررہے ہیں جن میں سے بیشتر دیگر ممالک کی ٹیکنالوجی سے کئی برس آگے ہیں۔

یہ خطاب یوکرین جنگ کے بعد مختلف اتحادیوں جیسے چین، ایران اور دیگر سے تعاون بڑھانے کی مہم کا حصہ ہے تاکہ امریکی بالادستی کو ختم کیا جاسکے۔

ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ ہمارے ساتھ متعدد ہم خیال اتحادی اور شراکت دار ممالک ہیں، ان کی قیادت کسی کے سامنے جھکنے کے لیے تیار نہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM