Time 20 اگست ، 2022
پاکستان

ڈینگی کیسز میں اضافہ، ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کرنے کا فیصلہ

خدشہ ہے کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے سے ڈینگی وبا کی صورت اختیار کر سکتا ہے: چیف سیکرٹری پنجاب/ فائل فوٹو
خدشہ ہے کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے سے ڈینگی وبا کی صورت اختیار کر سکتا ہے: چیف سیکرٹری پنجاب/ فائل فوٹو

لاہور: چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے ڈینگی کیسز  میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈینگی ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی زیر صدارت اجلاس میں ڈینگی کیسز  میں اضافے سے  پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں فواروں اور آؤٹ ڈور سوئمنگ پولز  پر  پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

چیف سیکرٹری نے اجلاس میں کہا کہ گزشتہ برس کی نسبت اس سال ڈینگی کیسز زیادہ رپورٹ ہونا تشویشناک ہے، ڈینگی پر قابو پانے کے لیے اگلے 10روز نہایت اہم ہیں۔

کامران علی افضل نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایس او پیز  پر  عمل نہ کرنے سے ڈینگی وبا کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔

مزید خبریں :