Time 22 اگست ، 2022
کھیل

’کہا تھا ڈائیو نہیں مارو‘، شاہین کے ایشیا کپ سے باہر ہونے پر آفریدی نے کیاکہا؟

شاہد آفریدی نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر مداحوں کی یاد میں ایک ٹوئٹ کی اور ان سے 15 منٹ کا سوال و جواب کا سیشن بھی رکھا/ فائل فوٹو
شاہد آفریدی نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر مداحوں کی یاد میں ایک ٹوئٹ کی اور ان سے 15 منٹ کا سوال و جواب کا سیشن بھی رکھا/ فائل فوٹو

سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ایشیا کپ 2022 میں انجری کے باعث باہر ہوجانے کے حوالے سے بات کی ہے۔

شاہد آفریدی نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر مداحوں کی یاد میں ایک ٹوئٹ کی اور ان سے 15 منٹ کا سوال و جواب کا سیشن بھی رکھا۔

اس دوران ایک صارف نے درخواست کی کہ لالہ شاہین تو انجرڈ ہیں، آپ ہی ریٹائرمنٹ واپس لے لیں۔

اس کے جواب میں شاہد آفریدی نے بتایا کہ میں نے اس کو پہلے بھی منع کیا تھا کہ آپ فاسٹ بولر ہو، ڈائیو مت لینا، انجری ہوسکتی ہے لیکن مجھے بعد میں اندازہ ہوا کہ وہ بھی آفریدی ہی ہے۔

یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی گھٹنے میں انجری کے باعث ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

پی سی بی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اور انڈی پینڈنٹ اسپیشلسٹس نے تازہ ترین اسکینز اور رپورٹس کی روشنی میں کرکٹر کو آرام تجویز کیاہے۔

مزید خبریں :