پاکستان

رواں سیزن میں سندھ میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟

حیدرآباد 407 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ کراچی میں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 862 ملی میٹرریکارڈ ہوئی: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو
حیدرآباد 407 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ کراچی میں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 862 ملی میٹرریکارڈ ہوئی: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

رواں سیزن میں سندھ میں سب سے زیادہ بارش 1539.5 ملی میٹر پڈعیدن میں ہوئی۔

محکہ موسمیات نے کراچی اوردیہی سندھ میں جولائی اوراگست کے دوران اب تک ہونے والی بارشوں کے اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق  دیہی سندھ میں جولائی اوراگست میں اب تک سب سے زیادہ بارش پڈعیدن میں 1539.5ملی میٹرریکارڈ ہوئی۔ 

اس کے علاوہ موہن جودڑو میں 811.5 ملی میٹر، لاڑکانہ 721.3،  ٹنڈوجام 689.9 ، خیرپور660، جیکب آباد 654،  چھور 610.9 ،  روہڑی 581،  بدین 543.2، سکرنڈ 538، سکھر 478.5، دادو 471.9، شہید بے نظیرآباد 463، مٹھی، 329 اور  میرپورخاص میں 450 ملی میٹر بارش ہوئی۔ 

رواں سیزن میں سندھ میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟

محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد میں 407 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ کراچی میں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 862 ملی میٹرریکارڈ ہوئی۔

اس کے علاوہ  پی اے ایف بیس مسرور پر 713.9، قائد آباد 670.1، ڈی ایچ اے 612، پی اے ایف بیس فیصل 583.1، سرجانی ٹاؤن 556، ناظم آباد 477.1، اولڈائیرپورٹ 466.6، صدر 445.2، گلشن معمار 437.1، اورنگی ٹاون 426.1، یونیورسٹی روڈ 424.1، جناح ٹرمینل 379.1، سعدی ٹاؤن 388، گڈاپ ٹاؤن 351، گلشن معمار 323.1 اور کورنگی میں 306 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔

مزید خبریں :