کیا بگ باس کے میزبان سلمان کی جگہ روہت شیٹی ہوں گے ؟

بھاری بھرکم فیس مانگنے پر انتظامیہ نے شو کی میزبانی کے لیے روہت شیٹی سے رابطہ کیا ہے: بھارتی میڈیا کا دعویٰ/ فائل فوٹو
بھاری بھرکم فیس مانگنے پر انتظامیہ نے شو کی میزبانی کے لیے روہت شیٹی سے رابطہ کیا ہے: بھارتی میڈیا کا دعویٰ/ فائل فوٹو

بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس 16 کی میزبانی کے حوالے سے خبریں زیر گردش تھیں کہ  انتظامیہ نے سلمان خان کے متبادل کے طور پر   روہت شیٹی سے رابطہ کیا ہے۔

قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ انتظامیہ بگ باس 16 کی میزبانی کے فرائض روہت شیٹی کو دینے کے حوالے سوچ بچار کررہی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ بھاری بھرکم فیس مانگنے پر انتظامیہ نے شو کی میزبانی کے لیے روہت شیٹی سے رابطہ کیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق اب روہت شیٹی  کے قریبی  ذرائع نے ان خبروں کی تردید کردی ہے۔

فلم میکر روہت شیٹی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ بگ باس 16 کی میزبانی کے حوالے سے روہت شیٹی سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا لہٰذا یہ خبریں جھوٹی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ 13 سال سے بگ باس سے منسلک سلمان خان نے سیزن 16 کے لیے ایک ہزار کروڑ بھارتی روپے کا مطالبہ کیا ہے۔

روہت شیٹی میزبانی کے شعبے میں ایک منفرد مقام رکھنے کے باعث مشہور ہیں وہ آج کل رئیلٹی شو خطروں کے کھلاڑی سیزن 12 کی میزبانی کر رہے ہیں۔ 

مزید خبریں :