Time 24 اگست ، 2022
پاکستان

کراچی: بارش کے باعث انٹر بورڈ اور جامعہ کراچی کے تمام امتحانات ملتوی

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے 24 اور 25 اگست کو تعلیمی اداروں میں امکانی بارشوں کی پیش نظر تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا — فوٹو: فائل
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے 24 اور 25 اگست کو تعلیمی اداروں میں امکانی بارشوں کی پیش نظر تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا — فوٹو: فائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش اور خراب موسم کے باعث انٹر بورڈ اور جامعہ کراچی کے تمام امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش، حیدرآباد اور میرپورخاص سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی وقفے وقفےسے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے 24 اور 25 اگست کو تعلیمی اداروں میں امکانی بارشوں کی پیش نظر تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

ممکنہ خراب موسم کے باعث انٹر بورڈ اورجامعہ کراچی کے تحت آج ور 25 اگست کوہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیے گئے، 

انٹربورڈ اور جامعہ کراچی میں ملتوی کیے گئے امتحانات کی نئی تاریخوں کااعلان بعد میں کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق وسطی بھارت میں موجود مون سون سسٹم سندھ پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے جس کے نتیجے میں 24 اور 25 اگست کو کراچی میں بادل برس سکتے ہیں۔

مزید خبریں :