Time 24 اگست ، 2022
پاکستان

سندھ میں مون سون کا نیا اسپیل، بارشوں اور سیلاب سے نظام زندگی درہم برہم

خیرپور میں سیلابی ریلوں نے حفاظتی بندوں میں کٹاؤ ڈال دیا، شہر میں جگہ جگہ دو سے تین فٹ پانی جمع ہوگیا — فوٹو: فائل
خیرپور میں سیلابی ریلوں نے حفاظتی بندوں میں کٹاؤ ڈال دیا، شہر میں جگہ جگہ دو سے تین فٹ پانی جمع ہوگیا — فوٹو: فائل

سندھ میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، مون سون بارشوں کے نئے اسپیل نے نظام زندگی کو  درہم برہم کر دیا ہے۔

بھٹ شاہ میں کراڑجھیل کا پانی شہر میں داخل ہونے سے شہر میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا۔

مٹیاری میں 400 سے زائد کچے مکانات گر گئے، متاثرین قومی شاہراہ پر جھونپڑیاں بنا کر بیٹھنے پر مجبور ہو گئے جبکہ پڈعیدن کی نصرت کینال میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہو گئی ہے۔

خیرپور میں سیلابی ریلوں نے حفاظتی بندوں میں کٹاؤ ڈال دیا، شہر میں جگہ جگہ دو سے تین فٹ پانی جمع ہوگیا۔

نواب شاہ کے قریب سیم نالے میں شگاف سے درجنوں آبادیاں ڈوب گئیں دوسری جانب بارشوں کے بعد بدین میں رابطہ پل زیرِ آب آگیا۔

دادوکی تحصیل جوہی، میہڑ اور خیرپور ناتھن شاہ میں بارشوں کے باعث متعدد مکانات گر گئے جبکہ حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، میرپورخاص اور دیگر شہروں میں بھی نظامِ زندگی شدید متاثر ہو گیا ہے۔

مزید خبریں :