Time 24 اگست ، 2022
پاکستان

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز کہیں ہلکی بارش

ایف بی ایریا ، واٹر پمپ، شادمان ، صدر اور آئی آئی چندریگر روڈ پر بھی بارش ہورہی ہے__فوٹو: سوشل میڈیا
ایف بی ایریا ، واٹر پمپ، شادمان ، صدر اور آئی آئی چندریگر روڈ پر بھی بارش ہورہی ہے__فوٹو: سوشل میڈیا

کراچی کے مختلف علاقوں میں بدھ کی صبح کہیں ہلکی تو کہیں معتدل بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

نارتھ کراچی، اورنگی ٹاؤن اور نارتھ ناظم آباد میں بارش ہورہی ہے، اس کے علاوہ ملیر ، سعودآباد، ائیرپورٹ اور شاہ فیصل کالونی میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

ایف بی ایریا ، واٹر پمپ، شادمان ، صدر اور آئی آئی چندریگر روڈ پر بھی بارش ہورہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ پر مون سون سسٹم اثر انداز ہے، کراچی سمیت سندھ کے بیشتر مقامات پر 25 اگست تک بارش متوقع ہے۔

دوسری جانب حیدرآباد، میرپورخاص اور نوابشاہ سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے۔

خیرپور، دادو، کنڈیارو، بدین اور مٹیاری سمیت مختلف علاقوں میں سیلاب کی صورتحال ہے، گھر گرنے سے لوگوں کا لاکھوں روپے کا سامان برباد ہوگیا ہے۔

سندھ میں تیز بارشوں کے باعث  محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں آج اور جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :