بھارت میں نایاب نسل کے بلیک پینتھر کی ویڈیو وائرل

بلیک پینتھر کی یہ نسل معدومیت کا شکار ہے جس وجہ سے یہ انتہائی نایاب ہے اور بہت کم دیکھنے میں آتی ہے/ اسکرین گریب
بلیک پینتھر کی یہ نسل معدومیت کا شکار ہے جس وجہ سے یہ انتہائی نایاب ہے اور بہت کم دیکھنے میں آتی ہے/ اسکرین گریب

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ٹائیگر ریزرو میں نایاب نسل کے کالے پینتھر کو  دیکھا گیا۔

مدھیہ پردیش میں ٹائیگر کی نسل کو بچانے کے لیے پینچ ٹائیگر ریزرو  قائم کیا گیا ہے جس میں ایک نایاب نسل کے بلیک پینتھر کو دیکھاگیا ہے۔

بلیک پینتھر کی یہ نسل معدومیت کا شکار ہے جس وجہ سے یہ انتہائی نایاب ہے اور بہت کم دیکھنے میں آتی ہے۔

بلیک پینتھر کی یہ ویڈیو پینچ ٹائیگر ریزرو کے ٹوئٹر پیج پر شیئر کی گئی ہے جو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے۔

ویڈیو میں بلیک پینتھر کو جنگل سے گزرتے دیکھا جاسکتا ہے اور اس موقع پر علاقے میں موجود لوگ اس کی ویڈیو بنارہے ہیں۔

مزید خبریں :