پاکستان

وزیر مملکت عبدالرحمان کانجو کا ایف آئی اے سندھ زون ہیڈکوارٹر اور امیگریشن کا دورہ

وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان کانجو نے ایف آئی اے سندھ زون ہیڈ کوارٹرز اور کراچی ائیرپورٹ کا دورہ کیا ہے۔

وزیر مملکت کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عبداللہ شیخ نے سندھ زون کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔

بریفنگ میں منی لانڈرنگ، سائبر کرائم، انسانی اسمگلنگ و دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے اقدامات شامل تھے۔

عبدالرحمان کانجو نے ایف آئی اے سندھ کی کارکردگی کو سراہا اور سنگین جرائم کی بیخ کنی کیلئے کارروائیوں میں اضافے پر زور دیا۔

عبدالرحمان کانجو نے کراچی ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کا بھی دورہ کیا۔ دورے میں ایف آئی اے افسران نے امیگریشن کے بارے میں وزیر مملکت کو بریفنگ دی۔

وفاقی وزیر مملکت نے امیگریشن کاؤنٹرز پر موجود مسافروں سے ان کے مسائل بھی سنے اور ہدایت کی کہ مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔ 

وزیر مملکت نے کہا کہ امیگریشن اسٹاف میں اضافہ کیا ہے، اب 3 شفٹ کے بجائے 4 شفٹوں میں کام ہورہا ہے۔

مزید خبریں :