27 اگست ، 2022
ایشیا کپ میں بڑے مقابلے سے قبل پاک بھارت کپتانوں کی خوشگوار موڈ میں گپ شپ ہوئی جس کی ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی شیئر کی۔
کپتان بابر اعظم اور کپتان روہت شرما نے آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں اس وقت بات چیت کی جب بھارتی ٹیم ٹریننگ سیشن ختم کر کے واپس جا رہی تھی جبکہ پاکستان کا ٹریننگ سیشن شروع ہونے والا تھا۔
کپتان بابر اعظم نے روہت شرما سے ان کی فیملی کے حوالے سے پوچھا تو روہت نے بتایا کہ وہ چار پانچ روز تک آئے گی۔
پھر روہت شرما نے بابر اعظم سے ان کی فیملی کا پوچھا جس پر قومی کپتان ’ابھی نہیں‘ کہہ کر مسکرا دیے۔
اس سے قبل پاکستان اور بھارت کے دیگر کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کے ارکان بھی ایک دوسرے سے ملے، ویرات کوہلی اور بابر اعظم نے بھی ایک دوسرے سے ملاقات کی تھی۔
ویرات کوہلی اور دیگر بھارتی کھلاڑیوں نے انجرڈ شاہین شاہ آفریدی سے خیریت بھی دریافت کی تھی۔