28 اگست ، 2022
ایک باوردی پولیس افسر کی بارش کے پانی میں ایک شہری کے کندھوں پر سوار ہوکر تھانے آنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
یونیفارم سے اندازہ ہوتا ہے کہ زیر نظر ویڈیو پنجاب پولیس کی نہیں، باقی تینوں صوبوں میں سے کسی ایک کی ہو سکتی ہے تاہم سوشل میڈیا پر کسی نے اس پر جئے بھٹو کا سیاسی نغمہ لگا کر اسے سندھ پولیس منسوب کر دیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سب انسپکٹر کی وردی پہنے ایک پولیس افسر کسی شخص کے کندھے پر بیٹھ کر چار دیواری میں آتا ہے۔
جس شخص نے پولیس افسر کو کندھوں پر اٹھایا ہوا ہے وہ خود سائل معلوم ہوتا ہے کیونکہ اس کے ہاتھوں میں کاغذات بھی دکھائی دے رہے ہیں، گھٹنوں گھٹنوں پانی سے گزر کر پولیس افسر کو اٹھانے والا شخص اسے عمارت کے احاطے میں سیڑھیوں پر اتار دیتا ہے۔