پاکستان

کراچی میں کل سے ہلکی بارش کا امکان

سندھ کی ساحلی پٹی بدین، ٹھٹھہ اور تھرپارکر میں بھی ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوسکتی ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو
سندھ کی ساحلی پٹی بدین، ٹھٹھہ اور تھرپارکر میں بھی ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوسکتی ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے منگل اور بدھ کو کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق جامشورو، دادو، قمبر شہداد کوٹ اور جیکب آباد میں آج گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ سندھ کی ساحلی پٹی بدین، ٹھٹھہ اور تھرپارکر میں بھی ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوسکتی ہے، اس کےعلاوہ صوبے بھر میں موسم معمول کے مطابق رہے گا۔

 چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز نے کہا کہ بارش بحیرہ عرب پر موجود ٹرفنگ کے سبب ہوگی، کل تک سمندر پر موجود ٹرفنگ سرکولیشن میں تبدیل ہوجائے گی جس کے تحت سندھ کے مختلف اضلاع کے علاوہ لسبیلہ، حب، خضدار میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :