31 اگست ، 2022
پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے ضروری سامان لے کر جمہوریہ ترکیہ سے چھٹی پرواز کراچی پہنچ گئی۔
سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ترکش ائیر فورس کے ائیربس طیارے نے رات 2 بجے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی۔
ڈائریکٹر جنرل ایم او ایف اے نے پرواز کا استقبال کیا جب کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نمائندے، ترکیہ کے سفیر، قونصلر جنرل اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس سے قبل گزشتہ تین روز کے دوران ترکیہ حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر ترکش ائیر فورس اور ترکش کارگو کے 5 طیارہ کراچی پہنچ چکے ہیں، امدادی سامان میں ٹینٹ، ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء سامان شامل ہیں۔