01 ستمبر ، 2022
بہاول پور کے چڑیا گھر میں نایاب نسل کے 5 اڑیال ہرن مر گئے۔
کیوریٹر چڑیا گھر عثمان بخاری کے مطابق ہلاک اڑیال ہرنوں میں 2 مادہ اور 3 بچے شامل ہیں۔
کیوریٹر چڑیا گھر کا کہنا ہے کہ ہرن بیکٹیریل انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوئے، ہلاک ہرنوں کے سیمپلز ٹیسٹوں کے لیے لاہور بھجوا دیے ہیں۔
کیوریٹر عثمان بخاری کا کہنا ہے کہ ہرنوں کی ہلاکت ایک ہفتے کے دوران ہوئی ہے۔