Time 01 ستمبر ، 2022
پاکستان

تین گھنٹے میں 5 ارب، چیف الیکشن کمشنر پتہ چل گيا فارن فنڈنگ ہوتی کیا ہے؟ عمران خان

فارن فنڈنگ میں مجھے نااہل کرنے چلے تھے ، دیکھ لی میری فارن فنڈنگ؟ عمران خان کا جلسہ عام سے خطاب میں چیف الیکشن کمشنر سے براہ راست سوال— فوٹو: فائل
فارن فنڈنگ میں مجھے نااہل کرنے چلے تھے ، دیکھ لی میری فارن فنڈنگ؟ عمران خان کا جلسہ عام سے خطاب میں چیف الیکشن کمشنر سے براہ راست سوال— فوٹو: فائل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے تین گھنٹے میں 5 ارب روپے بیرون ملک پاکستانیوں سے جمع کرلیے، اب تو چیف الیکشن کمشنر کو پتہ چل گيا ہوگا کہ فارن فنڈنگ ہوتی کیا ہے؟

عمران خان نے سرگودھا میں جلسہ عام سے خطاب میں چیف الیکشن کمشنر سے براہ راست سوال کردیا اور کہا کہ انہیں فارن فنڈنگ میں نااہل کرنے چلے تھے ، دیکھ لی ان کی فارن فنڈنگ؟

اس سے پہلے سرگودھا ہی میں وکلا سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ کچھ بھی ہوجائے وہ کبھی ان چوروں اور ڈاکوؤں کو تسلیم نہیں کریں گے، وہ سیلاب میں بھی کام کریں گے اور حکمرانوں کو بھی نہیں چھوڑيں گے۔

عمران خان نے کہا کہ ان پر دہشت گردی کی ایف آئی آر ہے لیکن وہ ڈریں گے نہیں، یہ نہیں ہوسکتا کہ ملک کو لوٹنے والوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح تسلیم کرلیں، یہاں کمزور کے لیے الگ اور طاقتور کیلئے الگ قانون ہے ، یہاں غریب کو جیل اور چور کو اہم عہدہ دیا جاتا ہے ۔

مزید خبریں :