05 ستمبر ، 2022
کراچی میں ڈینگی بخار وبائی صورت اختیار کرنے لگا، کراچی کے اسپتال مریضوں سے بھر گئے۔
کراچی میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز اور بلڈ بینکوں میں خون کی کمی کے باعث سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی نے لوگوں سے خون کا عطیہ دینے کی ہنگامی اپیل کر دی ہے۔
اتھارٹی کی سیکرٹری ڈاکٹر درناز جمال کا کہنا ہے کہ اس وقت کراچی بھر میں میگا یونٹس اورپلیٹی لیٹس کی شدید کمی سامنہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہر کے بلڈ بینکوں میں میگا اور سنگل پلیٹی لیٹس یونٹس موجود نہیں ہیں اس لیے صحت مند شہری اور ڈونر قریب ترین اسپتال یا بلڈ بینک میں خون کا عطیہ دیں۔
دوسری جانب سندھ انفیکشن اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق کراچی کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی وارڈز تیزی سے ڈینگی مریضوں سے بھرتے جا رہے ہیں۔