کھیل
Time 20 ستمبر ، 2022

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا کنٹری کلب مریدکے میں ٹریننگ کیمپ جاری

ٹریننگ کیمپ میں اے سی سی ویمن ایشیا کپ کی تیاری کی جا رہی ہے،فوٹو: جیو نیوز
ٹریننگ کیمپ میں اے سی سی ویمن ایشیا کپ کی تیاری کی جا رہی ہے،فوٹو: جیو نیوز

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا اے سی سی ویمن ایشیا کپ کی تیاری کیلئے لاہور کنٹری کلب مرید کے میں ٹریننگ کیمپ جاری ہے۔

اے سی سی ویمن ایشیا کپ یکم اکتوبر سے بنگلا دیش میں کھیلا جائے گا، ٹریننگ کیمپ کے دوسرے روز قومی ویمن اسکواڈ کی کھلاڑی سیناریو میچ کھیل رہی ہیں۔

بیٹرز اور بولرز کو سیناریو میچ میں مختلف اہداف دیےگئے ہیں، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے کیمپ کی جیونیوز پر خصوصی کوریج کی جارہی ہے۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں پاکستان ویمن ٹیم کے کوچ سلیم جعفر کا کہنا تھا کہ کیمپ میں کھلاڑیوں کو زیادہ میچز کھیلنے کا موقع فراہم کیا جائے گا، ڈاٹ بالز پر کام کیا جا رہا ہے کوشش ہے کہ ڈاٹ بالز کھیلنے کی خامی پر قابو پایا جائے۔

سلیم جعفر  نے مزید کہا کہ فٹنس پر بھی بھر پور توجہ دی جا رہی ہے فاطمہ ثنا کا ان فٹ ہونا سیٹ بیک ہے، ایشیا کپ میں انڈیا سے سخت مقابلہ ہوگا جبکہ سری لنکا اور بنگلا دیش بھی بہتر ہوگئی ہیں۔

انہوں نے جیو نیوز کو یہ بھی بتایا کہ ایشیا کپ سے آئر لینڈ اور اسٹریلیا کے خلاف سیریز کی تیاری کا بھر پور موقع ملے گا، ہمارا فوکس ساؤتھ افریقا میں ہونے والے ورلڈکپ پر ہے۔

مزید خبریں :