کامیڈین کی جانوروں کی چال کی نقل اتارنے کی ویڈیو وائرل

اگر ہم ذہن میں تصور کریں کہ ایک  انسان جانوروں اور پرندوں کے چلنے کی نقل اتارے تو کیسا لگے گا؟  یقیناً سوچ کر ہی ہنسی آجائے گی۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو زیر گردش ہے جو کہ معروف کامیڈین اور سوشل میڈیا اسٹار ڈینیئل لابیل کی جانب سے بنائی گئی ہے۔

ڈینیئل کا شمار ان کامیڈینز میں ہوتا ہے جو مختصر دورانیے کی کامیڈی ویڈیوز بناکر لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کردیتے ہیں۔

  اب ڈینیئل کی ایک  ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مختلف اقسام کے جانوروں اور پرندوں کی چلنے کی نقل اتار رہے ہیں اور یہ ویڈیو لوگوں کی ہنسی کی وجہ بھی بن رہی ہے۔

ڈینیئل نے اس ویڈیو میں بطخ، پینگوئن ، گھوڑے، چیتے اور ہرن کی چال کی نقل اتاری۔

مذکورہ ویڈیو پر دیکھنے والوں نے بھی خوب تبصرے کیے اور اس ڈینیئل کے ٹیلنٹ کو ہمیشہ کی طرح سراہا۔

لوگوں نے ویڈیو پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کامیڈین نے جانوروں اور پرندوں کی حرکات پر گہرا مشاہدہ کیا ہے جب ہی یہ اتنے اچھے سے نقل اتار رہا ہے۔

مزید خبریں :