19 فروری ، 2012
لاہور . . . . . ریڑھ کی ہڈی کی چوٹوں کے جدید علاج کے لئے ساتویں ورکشاپ لاہور میں شروع ہو گئی ، جس میں ملک بھر سے چالیس ایف سی پی ایس آرتھوپیڈک ماہرین شریک ہیں۔ورکشاپ کا اہتمام ایک ٹرسٹ اسپتال نے کیا ہے۔ اپنے افتتاحی خطاب میں معروف آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر عامر عزیز کا کہنا تھا کہ ورکشاپ کے شرکا کو مردہ جسموں پر ریڑھ کی ہڈی کے آپریشن کی تربیت دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی بی کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد بیس لاکھ ہے جن میں ہر سال ایک لاکھ افراد کااضافہ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اسپتال میں دنیا کے پہلے جدید ترین اسپائنل سینٹر میں مشینوں کے لئے ڈھائی کروڑ روپے کا فنڈ دیا ہے۔