پبلک میں بالی وڈ اداکاروں کی تعریف کرتے ہوئے ڈرلگتا ہے: ماہرہ خان

پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ بالی وڈ کے بہت سے دوستوں کے ساتھ وہ اب بھی رابطے میں ہیں اور  اکثر ان کے کام کی تعریف بھی کرتی ہیں لیکن پبلک میں انہیں بھارتی اداکاروں کی تعریف کرتے ہوئے ڈر لگتا ہے ۔

ماہرہ خان ان دنوں اپنی فلم مولا جٹ کی پرموشنز میں مصروف ہیں، انہوں نے اپنے کردار سے متعلق انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس پر پاکستانی اداکاروں سمیت بالی وڈ اسٹار ہریتھک روشن نے بھی ان کی تعریف کی تھی۔

 جیو ڈیجیٹل کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں ماہرہ خان نے بتایا کہ بالی ووڈ کے بہت سے دوستوں کے ساتھ وہ اب بھی رابطے میں ہیں اور اکثر ان کے کام کی تعریف بھی کرتی ہیں۔

ماہرہ نے کہا کہ انہیں یہ اچھا نہیں لگتا کہ کسی کی تعریف کرنے پر وہ خبروں میں آجائیں یا سوشل میڈیا پر ان کے متعلق باتیں کی جائیں اس لیے وہ محتاط رہتی ہیں البتہ ہریتھک روشن نے ان کی تعریف کی جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ کتنے بہادر انسان ہیں۔

انہوں نےکہا کہ بالی وڈ اسٹار کی تعریف کرنے پر ان کے علاوہ سب کو ہی خوشی ہوئی لیکن انہوں نے اداکار کو پرائیویٹلی کیا جواب دیا یہ ان کی ذاتی گفتگو ہے جو وہ سب کو بتانا نہیں چاہتیں۔

ماہرہ نے مزیدکہا کہ پبلک میں آکرکسی کو سراہنا یقیناً ایک اسٹار کے لیے آسان نہیں ہوتا لیکن ہریتھک روشن نے یہ سوچے بغیر جو انہیں لگا لکھ دیا۔


مزید خبریں :