13 اکتوبر ، 2022
اسلام آباد کی عدالت نے خاتون جج کو دھمکانے کے کیس میں عمران خان کی ضمانت کنفرم کردی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خاتون جج کو دھمکانے کے کیس میں عدالت میں پیشی کے لیے ایف ایٹ کچہری پہنچے اس موقع پر اسد عمر اور فیصل جاوید بھی ان کے ہمراہ تھے۔
سیشن جج کامران بشارت مفتی نے کیس کی سماعت کی جس دوران عمران خان کے وکیل بابر اعوان اور پراسیکیوٹر واجد منیر نے دلائل دیے۔
عدالت نے مختصر سماعت کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کنفرم کردی جس کے بعد عمران خان عدالت سے روانہ ہوگئے۔
عدالت کی جانب سے ضمانت کنفرم کیے جانے کے بعد عمران خان کے وکلا نے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے عدالت میں جمع کرائے۔