Time 22 اکتوبر ، 2022
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کا بیٹنگ آرڈر کیا ہونا چاہیے؟ عاقب جاوید نے بتا دیا

فخر کو رضوان کے ساتھ اوپننگ کے لیے آنا چاہیے، تیسرے نمبر پر شان کو آنا چاہیے اور چوتھے پر بابر اعظم کو آنا چاہیے: سابق فاسٹ بولر۔ فوٹو فائل
فخر کو رضوان کے ساتھ اوپننگ کے لیے آنا چاہیے، تیسرے نمبر پر شان کو آنا چاہیے اور چوتھے پر بابر اعظم کو آنا چاہیے: سابق فاسٹ بولر۔ فوٹو فائل

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر اپنی رائے پیش کی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے جیو نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن جشن کرکٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا بابر اور رضوان کو اوپن نہیں کرنا چاہیے۔

پروگرام کے میزبان کی جانب سے پوچھا گیا کہ کیا وسیم اکرم اور وقار یونس عاقب جاوید کا کیرئیر کھا گئے تو اس کے جواب میں سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ نہیں، میں نے اپنا کیرئیر خود کھایا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اوپن آنے سے متعلق سوال پر سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا بابر اور رضوان کو اوپنر نہیں رہنا چاہیے، فخر کو رضوان کے ساتھ اوپننگ کے لیے آنا چاہیے، تیسرے نمبر پر شان کو آنا چاہیے اور چوتھے پر بابر اعظم کو آنا چاہیے۔ ایسا اس لیے کہہ رہا ہوں کہ ان پچز پر رنز نہیں ہو رہے، مڈل آرڈر میں آکر آپ نے گیم کو لمبا لیکر جانا ہے، اگر اوپر سے دو کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تو 150 بھی نہیں ہوں گے۔

ایک اور سوال کے جواب میں سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا اس ٹیم میں فہیم اشرف کو ہونا چاہیے تھا کیونکہ وہ ایک اچھا آل راؤنڈر ہے۔

مزید خبریں :