Time 23 اکتوبر ، 2022
دلچسپ و عجیب

اس خاتون کی اصل عمر بتاسکتے ہیں؟

ریسا ہیراکو / انسٹاگرام فوٹوز
ریسا ہیراکو / انسٹاگرام فوٹوز

کیا آپ تصویر دیکھ کر اس خاتون کی اصل عمر بتا سکتے ہیں ؟ پہلے یہ جان لیں سو میں سے بمشکل ایک یا دو افراد ہی درست جواب دے پاتے ہیں۔

یہ ہیں جاپان سے تعلق رکھنے والی ماڈل ریسا ہیراکو، جو ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی عمر کے حوالے سے معروف ہیں۔

اور ایسا کیوں نہ ہو، آخر 51 سال کی عمر میں 20 سے 25 سال کا نظر آنا حیران کن نہیں تو اور کیا ہے۔

جی ہاں واقعی یہ خاتون 51 سال کی ہیں، مگر ایسا لگتا ہے کہ جسم پر عمر بڑھنے کے اثرات رک چکے ہیں اور اب بھی یقین کرنا مشکل ہے کہ ان کی عمر 20 سے 25 سال کے درمیان نہیں۔

ویسے تو اس کے پیچھے جینیاتی عناصر کا ہاتھ تو ہوگا ہی مگر یہ خاتون جوان رہنے کے راز کو چھپانا پسند نہیں کرتیں۔

1971 میں پیدا ہونے والی ریسا ہیراکو کے بارے میں لوگوں کو تجسس ہے کہ عمر بڑھنے کے باوجود چہرے پر جھریاں یا نشان کیوں نہیں۔

ماڈلنگ سے ہٹ کر وہ خود کو پروڈیوسر اور آرٹسٹ بھی قرار دیتی ہیں اور اپنا زیادہ وقت گھومتے ہوئے گزارتی ہیں۔

جہاں تک سدا بہار جوانی کا تعلق ہے تو اس کے لیے بظاہر غیراہم چیزوں کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کرتیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بالوں کا رنگ اور ہیئر کٹ شخصیت پر نمایاں اثرات مرتب کرتے ہیں۔

مگر سب سے بڑا راز ان کی غذا ہے۔

وہ خالص غذا کو اہمیت دیتی ہیں۔

ماڈل کے مطابق 'نامیاتی اجزا ہمیشہ میری ترجیح دیتے ہیں اور خالص غذا کھانا پسند کرتی ہوں'۔

اگر وہ فاسٹ فوڈ جیسے پیزا یا برگر کھاتی ہیں تو بھی اس طرح کی غذا کے لیے صحت بخش اجزا کا انتخاب کرتی ہیں اور سی فوڈ کا بھی زیادہ استعمال کرتی ہیں۔

مزید خبریں :