Time 03 نومبر ، 2022
پاکستان

عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

لاہورہائی کورٹ نے عمران خان کوچیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

عمران خان کے خلاف داخل درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی آج  سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کے فیصلے میں الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ نے متفقہ طور پر پی ٹی آئی چیئرمین کو نااہل قرار دیا تھا، نااہل کیے جانے کے بعد عمران خان قومی اسمبلی کی نشست کے بعد پارٹی چیئرمین بھی نہیں رہ سکتے۔

الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کے فیصلے میں کہا کہ عمران خان کرپٹ پریکٹس میں ملوث رہے لہذا ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جاتی ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے الیکشن کمیشن کا عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے اسے انقلاب کا آغاز قرار دیا تھا۔

مزید خبریں :