Time 06 نومبر ، 2022
کھیل

انجری کے باوجود ٹیم میں واپسی میں جلدی کی: شاہین کا اعتراف

فوٹو: اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
فوٹو: اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے تسلیم کیا ہےکہ انہوں نے انجری کے باوجود ٹیم میں واپسی میں جلدی کی کیونکہ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کو ان کی ضرورت تھی۔

ایڈیلیڈ میں بنگلادیش کو شکست کے بعد پریس کانفرنس میں شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ سیمی فائنل میں رسائی کا کریڈٹ پاکستان ٹیم کی کامیابی کے بعد نیدر لینڈز کو  بھی دینا چاہیے۔

شاہین نے تسلیم کیا کہ انجری کے باوجود انہوں نے کم بیک میں جلدی کی کیونکہ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کو ان کی ضرورت تھی، اتنی بڑی انجری کے بعد واپسی میں وقت لگتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ فینز کی دعاؤں کی وجہ سے ٹیم پاکستان سیمی فائنل میں پہنچے میں کامیاب ہوئی، انہوں نے سابق کرکٹرز سے درخواست کی جب پاکستان ٹیم مشکل میں ہو تو انہیں سپورٹ کیا جائے۔

خیال رہے کہ آج بنگلادیش کے خلاف اہم میچ میں شاہین نے 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔


مزید خبریں :