Time 07 نومبر ، 2022
پاکستان

اینٹی ائیرکرافٹ گن پولیس کے پاس نہیں ہے مگر ڈاکوؤں کے پاس موجود ہے: مراد علی شاہ

سیاسی شخصیات جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی میں ملوث نہیں ہیں، اگر کوئی سیاسی شخصیات جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی میں ملوث ہیں تو بتایا جائے: وزیر اعلیٰ سندھ — فوٹو: فائل
 سیاسی شخصیات جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی میں ملوث نہیں ہیں، اگر کوئی سیاسی شخصیات جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی میں ملوث ہیں تو بتایا جائے: وزیر اعلیٰ سندھ — فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اینٹی ائیر کرافٹ گن پولیس کے پاس نہیں ہے مگر ڈاکوؤں کے پاس موجود ہے۔

گھوٹکی میں شہید ہونے والے انسپکٹر عبدالمالک کمانگر کے ورثاء سے تعزیت کے بعد سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جو جدید اسلحہ ڈاکوؤں کے پاس ہے وہ ہتھیار یہاں کے نہیں ہیں وہ باہر سے آ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہتھیار جو سندھ میں نہیں بن رہے ڈاکوؤں تک کیسے پہنچ رہے ہیں ؟ اس کا جواب ڈھونڈنا ہوگا، پولیس کو ٹاسک دیا ہے کہ ان ہتھیاروں کی رسد بند کرائی جائے۔

 وزیراعلیٰ سندھ  نے  کہا کہ گھوٹکی، کشمور اور شکارپور میں اب بھی کچھ مسائل ضرور ہیں لیکن سندھ کا کوئی بھی ایسا علاقہ نہیں جس کو نو گو ایریا کہا جاسکے،  کچے میں نفری بڑھانے کے ساتھ جوانوں کو جدید اسلحہ سے لیس کرنا ہوگا، 

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کو کوئی سیاسی سپورٹ حاصل نہیں ہے، سیاسی شخصیات جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی میں ملوث نہیں ہیں، اگر کوئی سیاسی شخصیات جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی میں ملوث ہیں تو بتایا جائے۔

مزید خبریں :