Time 07 نومبر ، 2022
پاکستان

ویڈیو: فیاض چوہان نے مظاہرے میں شریک کارکن کو تھپڑ رسید کردیا

مری روڈ پر جاری مظاہرے کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے اپنے ہی کارکن کو تھپڑ رسید کردیا۔

مری روڈ میں  شمس آباد کے مقام پر  پاکستان تحریک انصاف  کا مظاہرہ جاری ہے  جس دوران کارکنان کی آپس میں تلخ کلامی کا واقعہ دیکھنے میں آیا۔

مظاہر ے میں موجود  کارکن نے پیٹرول چھڑک کر ٹائر جلانے کی کوشش کی جس دوران پیٹرول کی  چھینٹیں فیا ض الحسن چوہان پر گئیں اور  فیاض چوہان  کارکن کو تھپڑ مار بیٹھے جس کے  بعد تلخ کلامی دیکھنے میں آئی۔

تھپڑ کھانے والے کارکن نے   فیاض الحسن سے پوچھا کہ آپ نے مجھے تھپڑ کیوں مارا جس پر انہوں نے کہا کہ یہ تھپڑ میں نے آپ کی حفاظت کیلئے مارا ہے کیوں کہ جو پیٹرول آپ نے چھڑکا اس پر آگ لگنے کا خطرہ تھا تاہم اس کے باوجود کارکن ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے مظاہرہ چھوڑ کرچلاگیا۔

واضح رہے کہ راولپنڈی کے مختلف مقامات پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کا احتجاج جاری ہے۔

مزید خبریں :