08 نومبر ، 2022
بھارتی بولر روی چندر ایشون نے گراؤنڈ میں کھڑے ہوکر کپڑے سونگھنے کی وجہ بتادی۔
ورلڈکپ میں زمبابوے کے خلاف ٹاس کے وقت ایشون جیکٹ سونگھ رہے تھے جسے کیمرے نے ریکارڈ کرلیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اب اس حوالے سے روی چندر ایشون نے ٹوئٹ کی ہے اور اپنے اس عمل کی وجہ بتائی ہے۔
بھارتی بولر نے کہا کہ 'نا ہی میں اس وقت جیکٹ کا سائز دیکھ رہا تھا اور نا ہی یہ دیکھ رہا تھا کہ شرٹ کس کی ہے'۔
ایشون نے لکھا 'در اصل میں اپنا پرفیوم چیک کررہا تھا'، ساتھ ہی کرکٹر نے قہقہے والے ڈھیروں ایموجیز بھی بنائے۔
بھارتی بولر کی اس ٹوئٹ سے مداح خوب محظوظ ہوئے اور جواب میں متعدد تبصرے کیے۔
واضح رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کا سیمی فائنل جمعرات کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔